بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

میشا شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس: مجھے اس جگہ کا علم نہیں جہاں ہراسگی کا واقعہ پیش آیا، عفت عمر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گلوکار واداکار علی ظفر کی جانب سے اداکارہ مشیا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوے کی سماعت کے دوران میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے اداکارہ کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ جبکہ علی ظفر کے مداحوں نے میشا شفیع کے پیش نہ ہونے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی۔ عفت عمر نے کہا کہ میشا نے ہراسگی سے متعلق اپنے ٹویٹ کے بارے بعد میں تفصیل سے بتایا پہلے اس کی والدہ نے آگاہ کیا، مجھے نہیں پتہ کہ واقعہ کہاں پیش آیا۔

- Advertisement -

عدالت نے میشا شفیع کے ساتھی علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جیمنگ سیشن کے دوران میشا نے حراسگی کے حوالے سے بتایا مگر ٹھیک طریقے یاد نہیں کہ کیا کہا۔ دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے کہا مبینہ واقعے کے بعد بھی میشا شفیع اپنے خاوند کے ساتھ علی ظفر کے گھر تقریب میں گئیں، کوئی خاوند کس طرح ایسے شخص کے گھر اپنی بیوی کو لے جا سکتا ہے؟۔

سماعت کے دوران ہونے والی جرح میں عفت عمر نے بتایا کہ انہیں اس کا علم نہیں وہ گئے یا نہیں۔ علی ظفر کے وکیل نے جرح کی کہ حراسگی کے دعوی پر آپ نے سنتھیا رچی کو غلط اور میشا شفیع کو ٹھیک قرار دیا۔

ادکار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ایل جی ایس واقعے میں طالبات کو غلط اور عمیر رانا کو سچا قرار دیا، اب آپ علی ظفر کو ذمہ دار قرار دیتی ہیں، کیا آپ ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر ایسا کرتی ہیں؟۔

عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

جبکہ کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر وہاں موجود علی ظفر کے مداحوں نے میشا شفیع کے پیش نہ ہونے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے عفت عمر کی گاڑی تک آئے بعد ازاں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر کی طرح میشا کو بھی عدالت کا سامنا کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں