منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

حکومت بلوچستان کا پولیس شہدا کے معاوضے کی رقم میں اضافے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (17 جولائی 2026): حکومت بلوچستان نے پولیس شہدا کے معاوضے کی رقم میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے پولیس شہدا کے معاوضے میں اضافے کیلیے سمری طلب کر لی ہے، شہدا کے اہلخانہ کی مالی معاونت کا پیکیج بہتر بنانے کیلیے نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہد رند کے مطابق لواحقین کیلیے نقد معاوضہ ایک کروڑ سے بڑھا کر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کیلیے پلاٹ یا اراضی کے بدلے رقم 11 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں