site
stats
انٹرٹینمںٹ

غلط پارکنگ کرنے پربالی ووڈ کنگ خان کیخلاف شکایت درج

ممبئی : ایک این جی او نے رومانس کے کنگ شاہ رخ خان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ممبئی ٹریفک پولیس میں شکایت درج کروادی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی این جی او کے ایک نمائندے نے بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی ونیٹی وین کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کو اطلاع دی، اداکار کی ونیٹی وین انکی ممبئی میں واقع رہائش گاہ منت کے قریب بیچ سڑک کے غیر قانونی طور پر پارک کی گئی تھی۔

این جی او کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ (منت)کے باہر اپنا وینٹی وین غلط پارک کی تھی جوقانون کی خلاف ورزی ہے اور لوگوں کو پریشان کرنے والی بات ہے، جس پر ٹریفک پولیس میں شکایت درج کی۔

انکا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے دوبارہ اس طرح غیر قانونی پارکنگ دیکھی تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top