جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

گلگت میں مکمل لاک ڈاؤن، داخلے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن اور این او سی کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی میں اضافہ کے سبب سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، مہلک وبا کی روک تھام کے لیے اتوار کے روز شہرمیں مکمل لاک ڈاؤن کیاجائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر این او سی کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جارہا ہے اب تک خلاف ورزی کرنے والی 32 دکانیں اور 3 ہوٹلز سیل کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے، جو پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات ہیں، دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2,429 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 66,457 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,395 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 301 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,359 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 40 ہزار 931 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 24,131 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں