تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا کی بگڑتی صورت حال ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کے پیش نظر ہفتہ اوراتوارکو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ، شہریوں سےگزارش ہےآج اشیاضروریہ کی خریداری کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر پابندیاں مزیدسخت عائد کردی گئیں ، کمشنرلاہور ڈویژن محمد عثمان نے کہا ہے کہ ہفتہ اوراتوارکو شہرمیں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور تمام قسم کےکاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔

کمشنر محمدعثمان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی، شہریوں سے گزارش ہے آج اشیا ضروریہ کی خریداری کرلیں جبکہ ہفتہ،اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ کورونا سے روزانہ ریکارڈتعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، کورونا وائرس کاپھیلاؤ روکنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، سخت فیصلوں کوکامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

خیال رہے پنجاب میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2296 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ لاہورمیں 1086 نئے کیسز  اور 30 اموات سامنے آئیں ،  جس کے بعد لاہور میں اموات کی  تعداد3458 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -