وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو حادثے کے چینی زخمیوں کومکمل علاج ومعالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور چینی سفیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کادورہ کیا جہاں انہوں نے داسوحادثےکےچینی زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیرخارجہ نےزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی زخمیوں کومکمل علاج ومعالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
- Advertisement -
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اورپاکستان ہرچیلنج کاسامناکرتےہوئےتعاون جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈنٹ میجرجنرل محمدعلیم نےزخمیوں کے علاج و معالجے کے بارےمیں بتایا۔