ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

قوت سماعت کی بحالی کے 200 آپریشن مکمل، پاک فوج کی میڈیکل کور نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کی میڈیکل کورنے قوت سماعت کی بحالی کے 200 آپریشن مکمل  کرکے ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر نے افسران وجوانوں کی خدمات کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی میڈیکل کورنےقوت سماعت کی بحالی کےدوسوآپریشن مکمل کرلیے، اس موقع پر آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرتقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوت سماعت کی بحالی کے200کامیاب آپریشن بڑی کامیابی ہے، قوت سماعت کاپہلاکامیاب آپریشن2017میں کیاگیاتھا، آرمی چیف کی ہدایت پرقوت سماعت کی بحالی کےاقدامات کوتیزکیاگیا۔

- Advertisement -

سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر نے میڈٰکل کورکےافسران،جوانوں کی خدمات کی تعریف کی۔

خیال رہے پاک فوج عرصےسےدہشتگردعناصرکےخلاف اندرونی جنگ سے گزررہی ہے اور اندرونی جنگ میں ہماراسپاہی ان گنت قربانیاں پیش کررہا ہے، بحیثیت قوم احساس ہےقربانی پیش کرنےوالاسپاہی ملک کی بقاکی علامت ہے ، ہم سب اس سپاہی کے مقروض ہیں جو جام شہادت نوش کر کے حیات جاوداں حاصل کرتا ہے ، یاپھراپنےجسم کےکسی عضوکواس ملک کےلئےقربان کر کےخودمعذورہوجاتا ہے۔

آرمی میڈیکل کورکےافسروجوان ایک خاموش جہادمیں مصروف عمل ہوتےہیں ، میدان جنگ سےآئے جوان کی بیماری کےخلاف ہمارااعلان جہادہے ، ہماراجہادہماری فوج کےجان نثارجوانوں کے لئے ایک بہت بڑی اُمید ہے۔

توپوں،ہتھیاروں کی گھن گرج سےفوجی جواں قوت سماعت سے محروم ہوسکتا ہے، اگرکوئی فوجی سماعت مکمل طورپر کھو بیٹھے تو ایک مصنوعی کان نصب کیا جا سکتا ہے، مصنوعی کان نصب کرنےکی ٹیکنالوجی کو’کاکلیرایمپلانٹ‘ کہاجاتا ہے۔

اس سلسلےکاپہلا’کاکلیئرایمپلانٹ‘ ایک سپاہی کو2017میں نصب کیاگیا ، کاکلیئرایمپلانٹ کی کامیابی کےبعدمتعددافرادکایہ آپریشن کیاگیا ، وہ تمام مختلف دفاتر میں اپنےفرائض کی ادائیگی انجام دےرہےہیں

اس سےہمارےبہادرجوانوں کامیڈیکل کورپراعتمادمیں مزیداضافہ ہوگا ، چیف آف آرمی اسٹاف کی خصوصی ہدایات پراس آپریشن کادائرہ بڑھایا گیا ، قوت سماعت سےپیدائشی محروم بچوں کوبھی شامل اس دائرےمیں شامل کرلیاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں