جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

کمپیوٹر کی دکان لوٹنے والے ڈاکو کی ہلاک ہونے سے قبل کی فوٹیج سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹریٹ کرائمز کے ستائے شہری اپنی مدد آپ کے تحت جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کرنے لگے ہیں، ایک کمپیوٹر شاپ کے مالک نے لٹیرے کو فرار ہوتے وقت گولی مار دی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک کمپیوٹر شاپ کے مالک کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاکت سے قبل کی گئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا تھا، جس میں 2 مسلح ڈاکو کمپیوٹر شاپ میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی، دونوں لٹیرے الگ الگ موٹر سائیکلوں پر واردات کے لیے آئے تھے۔

جب ڈاکو لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوئے تو کمپیوٹر شاپ کے مالک نے ان کا پیچھا کیا، اور نجی بینک کے قریب موقع دیکھ کر ڈاکو کو گولیاں مار دیں، جس سے وہ گر کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ڈاکو لوٹا گیا سامان لے کر فرار ہو گیا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں