جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ بھر میں شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ افراد کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ افراد کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ افراد اسلحہ کی نمائش نہیں کریں گے۔

کمپیوٹرائزڈ لائسنس رکھنے والوں کو اضافی دستاویز، کیری پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور حکومت پنجاب کے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید انتہائی آسان ہوگئی ہے۔

شہری اب گھر بیٹھے درخواست جمع کرواکر اور لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے موبائل فون پر پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کروانی ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں