ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سندھ میں ٹیکس وصولی کا نظام کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت ٹیکس وصولی سے متعلق اجلاس کے دوران ٹیکس وصولیوں کو مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت ٹیکس وصولی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری ایکسائز اور ممبر ریونیو نے شرکا کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس سے متعلق تمام بڑے شہروں کا سروے کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ تمام ٹیکس وصولیوں کو مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ پروفیشنل، ایگری کلچر ٹیکس، اسٹمپ ڈیوٹی میں اصلاحات لائیں گے۔ تمام محکموں کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس کو یکجا کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ کمیٹی ڈیٹا بیس اور سیٹلائٹ تصاویر سے متعلق 15 روز میں رپورٹ دے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ تعلیمی ادارے جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے تھے، وہ بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔

اس ضمن میں شہر بھر میں قائم اسکول، مونیٹسریز، کالجز اور ٹیوشن سینٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ براڈنگ آف ٹیکس نیٹ کے تحت اسپیشل ٹیمیں غیر رجسٹرڈ اسکولوں پر چھاپے ماریں گی۔

کراچی میں چیف کمشنر کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ اداروں کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی اور غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو ٹیکس دینا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں