پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

زوم ایپ پر آن لائن کلاسز کے حوالے سے خدشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں سائبر کرائم کے باعث اسکولوں کی آن لائن کلاسز کو خطرات لاحق ہوگئے، بھارتی قومی کمیشن برائے پروٹیکشن آف چلڈرن رائٹس نے انہیں خدشات کے پیش نظر یو ٹی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اسکولوں کیلئے تجاویز و اصول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران بچوں کا مستقبل تاراج ہونے سے بچانے کےلیے تعلمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے لیکن آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کی شناخت اور ذاتی معلومات چوری ہونے کا خطرات بڑھ گئے ہیں۔

قومی کمیشن برائے پروٹیکشن آف چلڈرن رائٹس (این سی پی آر سی) نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں کو اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنےکےلیے آن لائن کانفرنسز کی ایپلیکشنز  زوم ایپ کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔

این سی پی سی آر کے چیئر پرسن پریانک کانونگو کا کہنا تھا کہ جس طرح اسکول کے اندر بچوں کی سیکیورٹی اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے اسی طرح آن لائن کلاسز کے دوران بھی بچوں کی حفاظت اسکول ہی کی ذمہ داری ہے۔ اگر کسی اسکول نے اس بات کو نظر انداز کیا تو اس کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے سیکشن 75 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت: زوم ایپ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے وقت ہوشیار رہنے کی وارننگ جاری

رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ، پنچکولہ اور موہالی کے بہت کے اسکولوں نے "زوم ایپ’ کے غیر محفوظ ہونے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی مذکورہ ایپ کا استعمال بند کرکے تعلیمی مواد واٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں