تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فیس ماسک سے متعلق سنگین مسائل کے خدشات دور ہوگئے

عالمی کرونا وبا کے دوران جہاں فیس ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیا گیا وہیں ایسے خدشات بھی سامنے آتے رہے کہ یہ شہریوں کو پھیپھڑوں کے سنگین مسائل سے دوچار کرسکتے ہیں۔

امریکی اور کینیڈین محققین کی مشترکہ تحقیق میں فیس ماسک سے متعلق تمام خدشات کو دور کردیا گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک کے استعمال سے پھیپھڑوں کے افعال متاثر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہاں البتہ جسمانی پیمانوں پر معمولی سے اثرات مرتب ہوتے ہیں جنہیں پکڑنا بھی ناممکن ہے۔

دنیا بھر میں کرونا کی روک تھام کے لیے ہینڈسینیٹائزر اور فیس ماسک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ماسک سانس لینے، کھانسی یا اچانک چھینک کے دوران منہ یا ناک سے نکلنے والے ذرات کو دوسروں تک منتقل ہونے سے روکتا ہے، اس طرح اگر کوئی بیمار شخص ہوا تو وائرس آگے منتقل نہیں ہوگا۔

دنیا بھر میں فیس ماسک کے استعمال کے حوالے سے یہ خدشات سامنے آئے ہیں کہ اس سے پھیپھڑوں کا نظام متاثر ہوتا ہے اور سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، تاہم حالیہ تحقیق نے ان تمام شکایات کو مسترد کردیا۔

Surgical mask - Wikipedia

اس نئی تحقیق کے نتائج طبی جریدے اینالز آف دی امریکن تھیورسس سوسائٹی میں شایع ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے استعمال سے گھٹن ہوسکتی ہے لیکن ایسے کوئی امکانات نہیں جس سے پھیپھڑوں کے افعال متاثر ہوں، سخت ورزش کے دوران بھی اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

ریسرچ میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کے دوران سانس لیتے ہوئے گیسوں جیسے خون میں آکسیجن اور ہائیڈروجن آکسائیڈ کے پیمانوں میں معمولی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کیا ماسک دوبارہ قابل استعمال ہیں؟ حقائق جانئے

محققین نے بتایا کہ ایسے افراد جو پہلے سے ہی پھیپھڑوں کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوں ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس طرح کے کیسز میں لوگوں کو ورزش کے دوران فیس ماسک کے استعمال سے بے چینی اور عدم اطمینان محسوس ہوسکتا ہے ایسے میں ڈاکٹر ہی مشورہ دے سکتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اگر پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا افراد کرونا کا شکار ہوگئے تو انہیں ماسک کا استعمال کرنا لازمی ہوگا تاکہ وائرس کی دوسروں تک منتقلی کو روکا جاسکے۔ اس تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے ماسک سے متعلق تمام رپورٹس کا جائزہ لیا جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کے اس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -