اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیٹ پر ہر قسم کے مواد کی باآسانی دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طورطریقوں اوربیرونی کلچر سے ہماری اقدار کو خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نامور لکھاریوں کی ویڈیو لنک کےذریعے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نےقومی تہذیب اور پاکستانیت کو اجاگر کرنےکی اہمیت پرزور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کو بھی چیلنجز درپیش ہیں، اسلامی شعار اور قومی اقدار سے متضاد کلچر کی بھرمار ہے، ہماری تاریخ، ثقافت، معاشرتی اقدارکو خطرات لاحق ہیں۔
1) وزیر اعظم عمران خان سے ملک کے نامور لکھاریوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ بھی اجلاس میں شریک pic.twitter.com/lSCJgAs66x
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 19, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ہر قسم کے مواد کی باآسانی دستیابی پر تشویش ہے، مغربی طورطریقوں اوربیرونی کلچر سے ہماری اقدار کو خطرہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس شروع گیا ہے،اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا۔
اجلاس میں کورونا کے بڑھتےکیسز اور حکومتی منصوبہ بندی پر غور ہو گا، وزیراعظم حکومتی اتحادی جماعتوں کےتحفظات پرمشاورت کریں گے۔