اسلام آباد: ارکان اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری سے اسپیکر کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بجٹ کی منظوری کے بعد ایوان کے باہر بلاول بھٹو زرداری کی جارحانہ تقریر کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کروا دی گئی.
تحریک انصاف کی سینئر ترین پارلیمانی قیادت اسپیکر کی حمایت میں سامنے آگئی، قرار داد پر پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود کے دستخط ہیں.
قرارداد میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر استعمال ہونے والے الفاظ ہتک آمیز تھے.
مزید پڑھیں: بجٹ کی منظوری پر بلاول بھٹو کا شدید ردعمل
اراکین نے موقف اختیار کیا کہ بلاول بھٹو کا اقدام سپیکر قومی اسمبلی پر حملے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو اپنے الفاظ پر ایوان میں معافی مانگیں.
اس قرارداد کا فیصلہ حریک انصاف کے رہنماؤں نے ہنگامی مشاورت میں کیا تھا. بعد ازاں بلاول بھٹو کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد مذمت منظور کر لی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر اسد قیصر کو جانب دار قرار دیا تھا اور ان پر کڑی تنقید کی تھی.