تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمران خان کی حکومت ختم کرنے میں امریکی سازش کی ایک اور گواہی سامنے آگئی

اسلام آباد: امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت ختم کرنے میں امریکی سازش کی ایک اور گواہی سامنے آگئی ، امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا۔

ریبیکا گرانٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو امریکا مخالف پالیسز کو ختم کرنا ہوگا، یوکرین کی حمایت، روس کے ساتھ معاہدے ختم اور چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے، جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد پر ختم کر دیا گیا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ امریکا میں تھنک ٹینک انتظامیہ کیساتھ ملکرکام کرتے ہیں، سائفر میں بات تھی وہی بات دہرائی گئی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ایک پورا آپریشن لانچ ہوا اور پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی، دنیا میں کچھ عرصےسے سپر پاورز کا معاملہ ختم ہوگیا تھا،پاکستان واحدمسلم ملک ہے جس کی 6لاکھ سےزائد فوج ہے،فوادچوہدری

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری ،شہبازشریف ،فضل الرحمان ، بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے 3اسٹوجز ہیں، امریکا نے ان اسٹوجزکی مدد سے پاکستان میں پپپٹ حکومت لگائی ، امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ نگار نے جو کچھ کہا وہی چیز سائفرمیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت بدلنے اور کٹھ پتلی حکومت کی کیوں ضرورت تھی؟ امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ نگار بتاتی ہیں۔

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کے خلاف امریکی حکومت کی سازش کے مزید ثبوت چاہییں؟ امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کرلیا،ریبیکانےاعتراف کیا، عمران خان کوعدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا۔

اسدعمر نے بھی اپنے پیغام میں کہا عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونےپرامریکی مؤقف دیکھیں، واضح ہےتحریک کی کامیابی کی ایک وجہ عمران خان کی آزادخارجہ پالیسی تھی۔

Comments

- Advertisement -