The news is by your side.

Advertisement

پولیس میں تبادلوں کے معاملے پر سندھ اور وفاق کی لڑائی ، افسران پریشان

کراچی: محکمہ پولیس میں تبادلوں کے معاملے پر سندھ اور وفاق کی لڑائی کے باعث افسران پریشان ہیں ، سندھ حکومت نے ڈی آئی جیز اور پی اےایس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور پی اے ایس افسران کے تبادلے کے معاملے پر سندھ اور وفاق کی لڑائی کے باعث افسران تذبذب کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈی آئی جیز اور پی اےایس افسران کوچارج چھوڑنے اور پنجاب اور دیگرصوبوں سے سندھ آنیوالے افسران کو بھی چارج لینے سے روک دیا ہے۔

وفاق کی جانب سے بھیجے گئے افسران کو سندھ حکومت نے جوائنگ کرنے نہیں دی ، سندھ سے وفاقی حکم پر پہلے فیز میں ڈی آئی جیز چارج چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا سندھ میں اس وقت 8ڈی آئی جیز کی سیٹیں خالی ہیں ، افسران کو وفاقی حکومت کےچارج چھوڑنے کے آرڈر کی کی کاپیاں نہیں دی گئیں۔

افسران کا کہنا ہے کہ جب تک چیف سیکریٹری آفس سے وفاق کاآرڈر نہیں ملتاچارج نہیں چھوڑسکتے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں