اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات: عالمی بینک کا اہم اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(27 مارچ 2026): عالمی بینک نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ تنازعات کے حوالے سے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔

عالمی بینک نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ ادارہ خطے کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ عالمی بینک کے مطابق تنازعات سے متاثرہ ممالک کی مدد کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان تنازعات کے باعث عالمی مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹس اور لاجسٹکس کے شعبے متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ عالمی بینک نے واضح کیا ہے کہ وہ متاثرہ ممالک کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے اور فوری مالی امداد کے ساتھ ساتھ سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تکنیکی و معاشی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ادارہ متاثرہ علاقوں میں ضروری فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے اور تجارت کے فروغ کے لیے نئی سرمایہ کاری پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے تاکہ معاشی استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں