افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کِنشاسا میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک سو بیس افراد ہلاک ہو گئے۔
دارالحکومت کِنشاسا میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات مٹی میں ڈوب گئے جبکہ مسلسل بارش سے شہر کی سڑکیں زیرآب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی قصبوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے دوسری جانب حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق کنشاسا کے 24 محلوں میں تقریباً 12 ملین لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، مکانات ڈوب گئے ہیں اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔