کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا -
The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ: کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مریض کو فاطمہ جناح اسپتال داخل کرادیا گیا ہے، بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچانوے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کانگو وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے، کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر مریض فاطمہ کو جناح اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے متاثر مریض کو اسپتال لایا گیا ہے، مریض کے ناک اور منہ سے خون آرہا ہے ، کانگو وائرس کی تشخیص کیلئے مریض کے خون کے نمونے کراچی بجوائے جارہے ہیں، مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے غوث آباد سے ہے۔


 مزید پڑھیں : کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا


ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کانگو وائرس کی تصدیق کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں، تصدیق کیلئے خون کے نمونے کراچی بجوائے جاتے ہیں، اس دوران بیشتر مریض دم توڑجاتے ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پچانوے ہوگئی ہے، جن میں سے ستائیس میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دس افراد جان لیوا وائرس سے دم توڑ گئے ہیں۔


 مزید پڑھیں : کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر


یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا تھا، سرکی روڈ کے رہائشی رحمت اللہ کو چار روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں