تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکبادیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جوبائیڈن کو امریکا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متوقع نتائج کے بعد صدارتی انتخابات جیتنے والے جوبائیڈن کے لیے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔برطانوی وزیراعظم نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پرجاری تہنیتی پیغام میں بورس جانسن نے لکھا کہ جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے اور کملا ہیرس کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

برطانوی وزیراعظم نے لکھا کہ امریکا ہمارا سب سے اہم اتحادی ہے، ہم مل کر اپنے مشترکہ ترجیحات پر کام کو آگے بڑھائیں گے، موسمیاتی تبدیلی سے لے کر تجارت اور سیکورٹی کے امور پر مل کر کام کریں گے۔

ٹرمپ کو شکست، جو بائیڈن امریکا کے صدر منتخب

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر صدر منتخب ہوگئے۔

منتخب صدر جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ریاست پنسلوینیا میں کامیابی کے بعد جوبائیڈن 46ویں امریکی صدر منتخب ہوگئے۔

نائب صدر کمالہ ہیرس کون ہیں؟

امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

کمالہ ہیرس 20 اکتوبر1964امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ کمالہ 2003 میں سان فرانسیکو کی اعلیٰ ڈسٹرکٹ اٹارنی منتخب کی گئیں، 2010 اور 2014 میں کمالہ نے کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

کمالہ 1984 میں ڈیموکریٹک جیرالڈین فریرو اور 2008 میں ریپبلکن سارہ پیلن کے بعد کسی بڑی جماعت کے لیے تیسری خاتون اور پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدارتی امیدوار تھیں جنہوں نے اب کامیابی حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے 20 نومبر 1942 کو امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر اسکرینٹن کے ایک محنت کش آئرش کیتھولک خاندان میں آنکھیں کھولیں۔

سن 1968 میں قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد1972 میں ریاست ڈلاویئر کی ڈیموکریٹک پارٹی سے بطور کامیاب سینیٹ امیدوار اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔ 1973 سے2009 تک ایک کامیاب سینیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

Comments

- Advertisement -