جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

اےآروائی نیوز بحال ہونے پر عمران خان کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اے آر وائی نیوز بحال ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آزادی اظہارِ رائے کے لیے فیصلے کو سراہا ہے۔

گجرات میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اےآروائی نیوز کو مبارکباد دیتے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کو آزادی صحافت پر اسٹینڈ لینے پر سراہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میری حکومت کیخلاف پروپیگنڈاکیا ان کے ساتھ لفافہ صحافی ملے ہوئے تھے ان لوگوں کیساتھ پیسے لےکر ضمیر بیچنے والےملے ہوئے تھے ان کے ساتھ وہ میڈیا ہاؤس ملا ہوا تھا جو پیسے لےکر سب کچھ کرتا ہے آج بچے بچےکو پتہ ہے کہ وہ میڈیا ہاؤس کون ساہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف، صابر شاکر اس حکومت کی دہشت گردی کی وجہ سےملک سے باہر ہیں ایازامیر جیسے غیرت مند دانشور کواس حکومت نےمارنےکی کوشش کی عمران ریاض جیسے باضمیر صحافی کو جیل میں ڈالا گیا اور اےآروائی نیوز کی نشریات بندکی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں