تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بلاول کی نوجوانوں کو مبارکباد! ملک بھر میں طلبہ یونین بحال کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سندھ اسمبلی سے طلبہ یونین کی بحال پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں یونینز کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں بہت فخر محسوس کررہا ہوں کہ سندھ میں طلبہ یونین کو بحال کرکے ہم شہید بھٹو کے وژن اور شہید بے نظیر کے مشن کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، آمر ضیاء نے پاکستان کےنوجوانوں سے یہ حق چھینا تھا،اب سندھ نے طلبہ یونینوں کو بحال کردیا ہے،باقی ماندہ پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے نوجوانوں کے لئے جو خواب دیکھا تھا ہمیں اس خواب کی تکمیل کا موقع ملا، میں سندھ پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پاکستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن سمیت تمام طلبا کی ایسوسی ایشنز جنہوں نے یونین کی بحالی کے لئے محنت کی، سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پورے پاکستان کے نوجوانوں کو سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ملک بھر میں یونینز بحال کر کے طلبہ کو اپنے حقوق کے حصول اور متعلقہ فورمز پر نمائندگی کا موقع ملنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -