تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمران خان کی قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ وزیراعظم، آرمی چیف کے بعد عمران خان نے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ شاندار جیت حاصل کرنے پر کپتان بابراعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میچ شروع ہونے سے قبل بھی عمران خان نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سے ہماری تمام تر توقع یہی ہے کہ آخری گیند تک مقابلہ کریں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو7وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Comments

- Advertisement -