اسلام آباد: چین نے خالد منصور کی بطور معاون خصوصی سی پیک تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے معاون خصوصی سی پیک خالدمنصورکو نئے ذمے داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو اعلیٰ معیاراور ترقی کےساتھ آگےلےجانے کے منتظر ہیں۔
چینی سفیر نونگ رانگ نے سابق معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو آگےلےجانےپرعاصم باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتےہیں، سی پیک کوپروان چڑھانےمیں عاصم سلیم باجوہ کااہم کردارہے، ان کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔
چینی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماراتعاون خصوصی اہمیت کاحامل اوردوستی قابل فخرہے، باہمی تعاون،دوستی اورمشترکہ کاوشیں قابل تقلیدہیں۔
Congratulations to Mr. Khalid Mansoor & looking forward to jointly promoting #CPEC with high quality development. Pay special tribute to Mr. @AsimSBajwa for your contribution in advancing CPEC. Our cooperation will be valued, friendship cherished, and efforts recognized.
— Nong Rong (@AmbNong) August 4, 2021
سبکدوش ہونے والی معاون خصوصی برائے سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے بھی چینی سفیرسے اظہارتشکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آپ کےساتھ سی پیک کو فعال بنانے کیلئےاکٹھے کام کرنے کا شرف حاصل ہوا، مل کربہت کام کیا،آپ سےدوستی پرفخرہے ،سی پیک کوفعال بناکرآگےبڑھانادونوں ممالک کیلئےفائدہ مند ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک ہماری لائف لائن ہے،ہماراعزم اورسنجیدگی سی پیک کوایک حقیقت کارنگ دےگا۔
Thank you Excellency,was an honour working with you for high quality development of #CPEC to our mutual benefit.I always believe CPEC is our life line and will become a reality, given our commitment.We made immense progress together and I will always cherish our friendship https://t.co/Vfa7ei67da
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 4, 2021
واضح رہے کہ گذشتہ روز عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدےسے مستعفی ہوئے تھے جب کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے خالد منصور کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں، کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کامیراوسیع تجربہ ہے وزیراعظم نےجوذمہ داری دی ہےبخوبی نبھانےکی کوشش کروں گا۔
خالد منصور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی ترقی کیلئےجہاں بھی کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہوگی کام کریں گے ملکی ترقی کیلئےجوبھی پروجیکٹس ہوں گےمل کرکام کریں گے اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلدمکمل کرنےکی کوشش کریں گے۔