The news is by your side.

Advertisement

ملائیشیا کے انتخابات میں مہاتیرمحمد کی تاریخی فتح پرعمران خان کی مبارکباد

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نجیب حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مہاتیر محمد الیکشن جیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرعام انتخابات میں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ان کے اتحادیوں کی تاریخی جیت پر مہاتیرمحمد اور ملائیشیا کےعوام کو مبارکباد دی۔

عمران خان نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ ملائشیا کےمہاتیرمحمد نے15سال کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن لڑا، ملائیشیا کے وزیراعظم کی کرپشن الیکشن لڑنے کی بنیادی وجہ تھی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نجیب حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مہاتیر محمد الیکشن جیت گئے۔


ملائیشیا میں عام انتخابات، اپوزیشن جماعتوں نے میدان مار لیا

خیال رہے کہ ملائیشیاکے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد اور ان کی اتحادی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد حکمراں جماعت کے اقتدار کا 60 سالہ دور ختم ہوگیا۔

مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں نے انتخابات میں 155 نشتیں حاصل کیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے222 اراکین کے ایوان میں 112 نشتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

مہاتیرمحمد کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ہوگی جس کے بعد وہ دنیا کے معمرترین منتخب سربراہ مملکت بن جائیں گے۔

یاد رہے کہ 92 سالہ مہاتیرمحمد نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم 2016 میں انہوں نے یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملائیشین یونائیٹڈ انڈیجنس پارٹی قائم کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں