تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

رمضان المبارک کی آمد پر قومی کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی مبارک باد

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کھیلوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور دوستوں کو ماہ صیام کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت مقدس ماہ میں ہماری عبادات کو قبول فرمائے۔

معروف شخصیات نے ماہ مقدس کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھی اس ماہ مقدس کو لے کر کئی امیدیں ہیں جن کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’رمضان کا چاند آپ لوگوں کو بہت مبارک ہو، رحمتوں کا مہینہ ہے، رحمتیں سمیٹیں، ڈھیر ساری دعا کریں اور دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں۔‘

محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

عماد وسیم نے لکھا کہ آپ کو سب رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ مبارک ہو۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ ’ہمارا پسندیدہ مہینہ رمضان اتنا جلدی آیا ہے ماشا اللہ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہم سب اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں۔

اداکارہ وینا مالک نے بھی رمضان المبارک کے موقع پر قرآنی آیت شیئر کی ’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کردئیے گئے ہیں، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔‘

معروف گلوکار سجاد علی نے رمضان سے دو روز قبل ہی حمد ’سنوار دے‘ کی ویڈیو جاری کی تھی، اس حمد کی تحریر اور موسیقی بھی سجاد علی نے ہی ترتیب دی ہیں۔

یاد رہے کہ سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ان کے 1995 میں ریلیز ہونے والے البم ’سنڈریلا‘ میں شامل تھی۔

Comments

- Advertisement -