منگل, جون 9, 2026
اشتہار

سعودی عرب نے ٹورنامنٹ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے بحرین کو فائنل میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اے سی سی چیلنجر کپ جیت لیا۔

بنکاک میں کھیلے گئے میچ میں سعودی ٹیم نے بحرین کو باآسانی شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میں سعودی کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 26 رنز پر بحرین کو پویلین بھیج کر مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ اسٹار بولر عاطف الرحمان نے 8 اوورز میں صرف 10 رنز کے عیوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

Image

ہدف کے تعاقب میں سعودی اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان پر 4 عشاریہ ایک اوور میں ٹارگٹ پورا کر لیا۔

سعودی عریبین کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل نے شاندار کامیابی پر ٹیم اور ملکی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت پر وہ ٹیم اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے مکمل سپورٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں