تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کانگریس رہنما مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے اقدام پر برس پڑے

نئی دہلی: کانگریس رہنما ڈگ وجے سنگھ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے اقدام پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما نے ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ جس بات کا ڈر تھا وہی ہورہا ہے، کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، مودی سرکار کشمیر کے معاملے پر کچھ کرنے سے پہلے سوچے۔

کانگریس رہنما ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح کشمیر کو بچانا ہے، مودی، امیت شاہ اور اجیت دوول سے اپیل ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کچھ کرنے سے پہلے سوچیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق بھارتی فوجی پراوین ساہنے نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے اہم ممالک کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کی طرف توجہ سے مودی حکومت کے لیے جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر راہول گاندھی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

سابق بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے، دوسری طرف آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں‌ شدید احتجاج اور مظاہرے کیے گئے، برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی دعوؤں کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو کشمیریوں نے قبول نہیں کیا، مظاہروں سے بوکھلاہٹ‌ کی شکار بھارتی انتظامیہ نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی، جس سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -