تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں کانگریس رہنما کا قتل : کشیدگی پھیل گئی

مدھیہ پردیش : بھارت میں اپوزیشن کے اہم رہنما کو مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کردیا، ملزمان کانگریس کے مقامی صدر کو قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں سیاسی مخالفین کا قتل کوئی نئی بات نہیں، اس حوالے سے آئے دن خبریں میڈیا میں رپورٹ ہوتی رہتی ہیں جس سے حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب ہوجاتا ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع میں کانگریس کے مقامی صدر اندر پرتاپ سنگھ بندیلا کو منگل کی شب گولی مار کر قتل کر دیا گیا، واقعے کے بعد اہل خانہ نے ضلعی اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھوارا بلاک کانگریس کے صدر اندر پرتاپ گزشتہ شب کو ایک چائے کے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

اندر پرتاپ کو شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد اندر پرتاپ کے اہل خانہ اور حامیوں نے اسپتال میں جم کر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں قانون کی حالت انتہائی فکر انگیز ہے، انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں کوئی بھی محفوظ نہیں، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ملزمان کو فوری طور  پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

دوسری جانب بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی لاش ملی ہے ہماچل پردیش کے علاقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی پر اسرار حالت میں موت ہوئی ہے۔ وہ 62 سال کے تھے۔

اطلاعات کے مطابق رام سوروپ شرما کی لاش بدھ کی صبح ان کی رہائش میں پھندے سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی ۔ ابتدائی طور پر اسے خود کشی کا معاملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے خود کشی کیوں کی اس کا پتہ نہیں چل سکا، پولیس اس بابت بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ انہیں قتل تو نہیں کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -