تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی سیاست دانوں کی اپنے آرمی چیف پر تنقید

نئی دہلی : کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے اپنے آرمی چیف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں کا ایک معمول بن گیا ہے،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدانوں نے اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے ،کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکا ر کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں کا ایک معمول بن گیا ہے ،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی ،انہوں نے کہا کہ دیگر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے آزاد کشمیر میں تین دہشتگرد کیمپ تباہ کر نے اوردس پاکستانی جوانوں کو شہید کرنے کا دعو ٰی کیا تھاجسے ڈی جی آئی ایس پی آر  نے مسترد کردیا تھا ۔

Comments

- Advertisement -