تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مودی سرکار میں مسلمان نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے، کانگریس رہنما

نئی دہلی : کانگریس رہنمااورسابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش دگ وجے نے انکشاف کیا ہے کہ تلنگانہ پولیس داعش کی جعلی ویب سائٹ چلا رہی ہے جس کے ذریعے مسلمان نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے کر گرفتار کرلیا جاتا ہے اور بعد ازاں جعلی پولیس مقابلوں میں قتل دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند مودی سرکارکی مسلمان دشمنی ایک پھرعیاں ہوگئی اور اس بار خود گھر کا بھیدی خود ہی لنکا ڈہا رہا ہے اور دنیا کو بھارت کے سیاہ کارناموں کو بیان کر رہا ہے۔

کانگریس رہنمااورسابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش دگ وجے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کوداعش کےنام پرپکڑنےلگی ہے اورمسلم نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں قتل عام کیا جا رہا ہے۔

کانگریس رہنما دگ وجے نے کہا ہے کہ حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات کے باعث ہندوستان میں آباد مختلف اقلیتوں میں تناؤ بڑھ گیا ہے جب کہ پولیس غیر آئینی کاموں میں ملوث ہوگئی ہے جب کہ  سمجھوتہ ایکسپریس میں بھی ہندوہاتھ ملوث نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس نے داعش کےنام سےجعلی ویب سائٹ بنا رکھی ہے جس کے ذریعے مسلمان نوجوانوں کو اکسا کر بھرتی کے لیے بلایا جاتا ہے اور اس بہانے انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے یہ غیرآئینی کام مودی کی اجازت سے ہو رہا ہے جو کہ شرمناک بات ہے۔

 

Comments

- Advertisement -