تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فلسطینی بچوں سے دورانِ حراست غیر انسانی سلوک، امریکا سے اسرائیلی امداد بند کرنے کا مطالبہ

یروشلم / واشنگٹن: امریکی کانگریس کے اراکین نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار اور حراست میں لیے جانے والے فلسطینی بچوں پر تشدد کے خلاف بل ایوان میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی بچوں پر تشدد روکنے کے لیے اسرائیل کو دی جانے والی امداد بند کر دے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پاٹی مارکولم نے کانگریس میں ایک بل پیش کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کے بنیادی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں، اس لیے ٹرمپ انتظامیہ صہیونی ریاست کو فراہم کی جانے والی امداد فوری طور پر بند کرے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز نے 1972 کے بعد سے 102 صحافیوں کو شہید کیا

اخباری رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل، جیوش وائیس فار پیس، ہیومن رائٹس واچ اور بی ڈی ایس نے بھی امریکا پر دباﺅ ڈالا کہ وہ صہیونی ریاست کو دی جانے والی امداد پر نظر ثانی کرے کیونکہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کو غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکی کانگریس میں بل پیش کرنے والے ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ مارکولم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کےساتھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدسلوکی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 1967ء کے بعد 50 ہزار فلسطینی بچے صہیونی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے، رپورٹ

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے سیکیورٹی اداروں کو فلسطینی بچوں پر تشدد کے لیے قانونی جواز فراہم کر رکھے ہیں اور اسرائیل کھلے عام فلسطینی بچوں کو قید میں ڈالنے کے ساتھ انہیں دورانِ حراست غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں