تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

انتخابات میں شکست، گانگریس میں شدید بحران، راہول گاندھی استعفے کے اعلان پر ڈٹ‌گئے

نئی دہلی: بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد کانگریس جماعت میں بحران شدید ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی پارٹی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے جبکہ اُن کی بہن پریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنما فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

کانگریس کے حامیوں کو جب صدر راہول گاندھی کے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے سے متعلق خبر ملی تو وہ پارٹی مرکز کے باہر اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن میں فتح ملنے کے بعد مودی کابینہ سمیت مستعفیٰ

راہول گاندھی کے نزدیک ایوانِ زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات میں شکست کی وجہ وہ خود ہیں کیونکہ وہ انتخابی مہم کو اُس طریقے سے نہ چلا سکے جیسے چلانا تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 350 کے قریب نشستیں اپنے نام کیں، بھارت میں حکومت بنانے کے لیے لوک سبھا کی 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں، 1984 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق کانگریس نے لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 100 سے بھی کم نشتیں اپنے نام کیں۔ بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے کُل 350 نشستیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -