جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

یو ایف سی تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ روس کے مسلمان فائٹر خبیب کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

لاس ویگاس: یو ایف سی (الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ) کی تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ روس کے مسلمان فائٹر خبیب نورماگومدوف نے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مسلمان فائٹر خبیب نے یو ایف سی کی سب سے بڑی فائٹ میں آئر لینڈ کے کانر مک گریگر کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی تاہم انتظامیہ نے انھیں بیلٹ دینے سے انکار کر دیا۔

[bs-quote quote=”ہنگامہ کھڑا کرنے پر یو ایف سی انتظامیہ نے خبیب کو لائٹ ویٹ ٹائٹل دینے سے انکار کر دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

خبیب کے خلاف لڑتے ہوئے آئرلینڈ کے کانر مک گریگر نے چوتھے راؤنڈ میں ہتھیار ڈال دیے، لیکن فائٹ جیتنے کے بعد خبیب نے مک گریگر کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

مک گریگر نے ’ٹیپ آؤٹ‘ کیا تو فائٹ جیتنے پر خبیب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مک گریگر کی ٹیم پرحملہ کر دیا، جس پر یو ایف سی انتظامیہ نے خبیب کو لائٹ ویٹ ٹائٹل دینے سے انکار کر دیا۔

قبل ازیں جب فائٹ شروع ہوئی تو رِنگ میں ایک طرف یو ایف سی چیمپیئن آئرلینڈ کے کانر مک گریگر اور دوسری جانب روس کے ناقابلِ شکست مسلمان فائٹر خبیب کھڑے تھے۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت سے مزید تین عالمی ریکارڈ چھین لیے


فائٹ شروع ہوتے ہی دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں کی برسات کر دی، فائٹ میں روس کے مسلمان خبیب کا پلڑا بھاری رہا، چوتھے راؤنڈ میں مک گریکر نے ہتھیار ڈال دیے، خبیب کے داؤ پر مک گریگر نے ہار مانتے ہوئے ٹیپ آؤٹ کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں