جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

پرائیویٹ حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پرائیویٹ حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، بکنگ مکمل نہ ہونے پر پرائیویٹ حج کوٹہ سرکاری کوٹے میں ضم کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے کوٹے کو سرکاری اسکیم میں ضم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ 15 روز میں صرف 9 ہزار 295 عازمین کی بکنگ کر سکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حج بکنگ کی آخری تاریخ میں 14 دن باقی ہیں جبکہ اب بھی 29 ہزار سے زائد نشستوں پر بکنگ باقی ہے۔ پندرہ روز میں روزانہ اوسطاً 620 بکنگز ہوئیں، جب کہ ہدف پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 2 ہزار 75 بکنگز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں :  سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ

ذرائع نے بتایا کہ اگر بکنگ مکمل نہ ہوئی تو پرائیویٹ حج کوٹہ سرکاری اسکیم میں ضم کیا جا سکتا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

رواں سال پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کرکے 60 ہزار کر دیا گیا ہے، جب کہ گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی اس سال حج پر بھجوایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں