بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک آسٹریلیا سیریز کا وینیو تبدیل کرنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کو پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز انتیس مارچ سے ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شیڈول ہے۔

دونوں سیریز کی ٹکٹس تاحال فروخت کے لیے پیش نہیں کی گئیں جس سے پی سی بی کو وینیو کی تبدیلی میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے سیاسی گہماگہمی میں عوامی اجتماعات منعقد کر کے پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی جماعت تحریک انصاف نے 27 مارچ کو 10 لاکھ لوگوں کو ڈی چوک پر جمع کرنے کی کال دی ہے تو اپوزیشن نے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں