The news is by your side.

Advertisement

راناثنا اللہ کی موجودگی میں راوی ریورمنصوبے کیخلاف تیار ہونیوالی سازش بے نقاب

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ کسانوں سے کہہ.رہے ہیں آپ لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ کمیٹی بن سکے۔

تفصیلات کے مطابق راوی ریور منصوبے کے خلاف رانا ثنا اللہ کی موجودگی میں تیار ہونیوالی سازش بے نقاب ہوگئی ، رانا ثنااللہ نے راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی کوشش کی ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیومیں راناثنااللہ نے پوچھا حلقہ کس کا ہے، کس پر ایک شخص نے بتایارانا تنویر کا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا میں ان سے بات کروں گا آپ وہاں لوگوں کواکٹھا کریں، لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ ایک کمیٹی بن جائے۔

ویڈیو میں موجود شخص نے کہا رانا صاحب ہم ن لیگ کے ساتھ ہیں مقدمے بھگتے ہیں، ہم تو یہ جانتے ہیں زمین نہیں دینی، رانا تنویر ہمارے ساتھ ہیں ، حکومتی اہلکاروں نے مار پیٹ کی ہم پر اورایف آئی آر بھی ہوئی ہیں۔

شخص نے دھمکی دی کہ قبضہ کیا تو حکومت کیساتھ کیا کچھ ہوگا مثال بن جائے گی، راناثنا اللہ نے مکالمے میں کہا ملک پرویز کو چاہیے زمین پر قبضے سے پہلے کچھ کرے، جس پر ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ رانا صاحب آپ کو وہاں آنا پڑے گا ہماری رہنمائی کریں۔

خیال رہے سابق صدرمشرف اورشہبازشریف بھی راوی ریور منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کرچکے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے کم وقت میں منصوبہ شروع کیا تون لیگ اس منصوبے کے خلاف ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں