تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابر ی مسجد کے بعد ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش

نئی دہلی: بھارت میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش شروع کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کے بعد اب مسجد کو شہید کرنے کی سازش بھی شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں 8 سو برس سے قائم قطب مینار کے احاطے میں واقع قوت الاسلام مسجد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس ماضی میں جین اور ہندو مندروں پر مشتمل تھا، مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسجد کی جگہ مندر کو بحال کرکے دیوی دیوتاؤں کی پوجا کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: بابری مسجد کی شہادت کے 28 برس: ’آج بھی مسلم عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے‘

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28 سال گزرنے کے باوجود آج بھی بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ ’مسلم مخالف اقدامات کے ذریعے بھارت میں مقیم مسلمانوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے، بی جے پی کےمذموم ارادے دراصل بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ نظریے کے عکاس ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -