الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی موخر کر دی جس کے بعد بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اب سندھ میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔
19 نومبر کو حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا اور الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو جلد قانون سازی کی لیے کہا تھا تاہم بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم نہ ہوسکی۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول موخر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نےسندھ حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلدیاتی حلقہ بندیوں پرکام روک دیا۔ تاحکم ثانی سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں پر کام روکا گیا ہے۔