اسلام آباد : سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئین کی ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ توہین کی گئی، جو زمینی خدا بنے بیٹھے ہیں وہ کچھ بات بتانا گوارہ نہیں سمجھتے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، پرویزرشید نے کہا کہ بل کو پاس ہوتے دیکھتا ہوں تو سچائی پرایمان پختہ ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ نے بھی آئین میں ترامیم کی حمایت کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو زمینی خدا بنےبیٹھے ہیں وہ کچھ بات بتانا گوارہ نہیں سمجھتے، ہم سوال پوچھتے رہے اور جواب نہیں مل رہا۔
پرویزرشید نے کہا کہ اب اس ملک میں مارشل لا کا اندھیرا کبھی نہیں چھائے گا، آئین توڑنے والوں کیلئے سزامقرر کردی گئی ہے، عوام ووٹ دیتے ہیں وہ چھین لیا جاتاہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، مشرف کی بد روح نے سازش کی، پرویزرشید
انہوں نے کہا کہ بل قانونی طور پرتو اختیاردیتا ہےآپ یہ معلومات حاصل کریں، صرف قانون بنادینا اور قانون کو کتابوں میں لکھ دینا کافی نہیں، صرف قوانین بنا دینے سے ہم اپنے مقاصدحاصل نہیں کرسکتے، آج ہم سب مل کر یہ درخواست کس کو دیں ؟