جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات میں آئینی ترامیم اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، فضل الرحمان نے وفد کے ساتھ بلاول بھٹو کا استقبال کیا تھا۔

- Advertisement -

پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پرانا تعلق ہے ہم انہیں اعتماد میں لینے کے لیے آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس آج ایک تجویز لےکر آئے تھے، بل سے وہ تمام شقیں ہٹادی گئی ہیں جس پر لوگوں کو اعتراض تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا پورا حق ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے، یہ سب کی خواہش ہے، آئین کے مطابق چلیں گے، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا تھا کہ قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے کوئی نہیں روک سکتا، مولانا فضل الرحمان کو قائل کیا ہےکہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے تھا کہ مولانافضل الرحمان کے مطالبے پرمسودے میں تبدیلیاں کی گئیں، آئینی ترمیم کوعجلت میں منظورنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن نکات پر اتفاق نہیں ہوا وہ مسودے کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے قیام پراتفاق، سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہوگا، چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پانچ ججزکا پینل مانگا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں