منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اہم افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو باضابطہ طور پر سیکیورٹی فراہم کر دی ہے۔

جس کے لیے سینئر افسران کی تعیناتیاں بھی کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایس پی اسپیشل برانچ سجاد حیدر بخاری کو چیف جسٹس امین الدین کا چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈی ایس پی یاسین تگڑ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی وفاقی آئینی عدالت مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈی ایس پی مختیار بگٹی کو سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے، جبکہ ان تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا۔

وفاقی پولیس کے مطابق چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی اہلکار اور انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں