تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یمن کی تعمیرِنو، سعودی عرب نے انسانی ہمدردی مثال قائم کردی

ریاض : سعودی حکام نے انسانی ہمدردی کے تحت خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی ترقی اور تعمیر نو سے متعلق سعودی پروگرام کے ذمے داران نے الجوف صوبے میں منصوبوں سے متعلق دستاویزات مقامی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ صوبے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں پانی اور توانائی کے وسائل کو منظم کرنا، درس و تدریس کے مواقع کو سپورٹ کرنا اور ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے سیکٹر کے منصوبوں کے لیے سپورٹ فراہم کرنا شامل ہے۔

یمن میں ترقی اور تعمیر نو سے متعلق سعودی پروگرام کے ذمے داران اور الجوف کے مقامی حکام صوبے میں مذکورہ منصوبوں کی نگرانی کے طریقہ کار پر متفق ہو گئے، یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

فریقین کے بیچ ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز سیکٹر کی سپورٹ کے منصوبے کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سعودی پروگرام کے ذمے داران اور الجوف صوبے کے مقامی حکام کے درمیان ایگریکلچر سوسائٹی اور بیورو کا کردار بھی زیر بحث آیا۔

سعودی پروگرام کے متعدد ذمے داران نے الجوف صوبے میں مقامی عہدے داران کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران صوبے میں زراعت، آب پاشی اور سماجی خدمات کے شعبوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -