پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

تعمیراتی صنعت؛ سندھ حکومت نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ حکومت نے بھی تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعمیرات انڈسٹری کےفروغ کےلیےسندھ حکومت نےبھی اقدامات اٹھائے ہیں، تعمیرات سے متعلق پورےپاکستان کی طرح سندھ میں بھی ٹیکسز کم کریں گے۔

ناصرشاہ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسز کم کرنےسےسرمایہ کاری بڑھےگی، سندھ میں بھی تعمیرات صنعت کوسہولتیں دیں گے اور سندھ کابینہ نےتعمیراتی صنعت کےلیےٹیکس کم کردیئےہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہہ رہا جرائم بالکل ختم ہوگئے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، ملک دشمن عناصر نے پولیس اور رینجرز پر حملے کیے، ملک دشمن عناصر نےاہم عمارتوں پرحملےکیےلیکن ناکام ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں