تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایم کیوایم کے مطالبات نے پیپلز پارٹی کو سوچنے پر مجبور کردیا

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر مشاورت جاری ہے ، قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نئی حلقہ بندیاں چاہتی ہے جن پر جلد عمل درآمد ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے مطالبات نے پیپلز پارٹی کو سوچنے پر مجبور کردیا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کے درمیان ایم کیوایم کے مطالبے پر مشاورت ہوئی۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کو قانونی ٹیم نے نئی حلقہ بندیوں پر رائے دی ہے کہ ایم کیو ایم نئی حلقہ بندیاں چاہتی ہے جن پر جلد عمل درآمد ممکن نہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کا دباؤہے،حلقہ بندیوں تک بلدیاتی انتخابات نہ ہوں تو ایم کیوایم کو منایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان نے یپلز پارٹی کے روئیے اور حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے حلقہ بندیوں ، ووٹر لسٹوں کی درستگی سمیت دیگر معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اس متعلق بات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -