بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے معاملے پر مشاورت جاری ، آج بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج بھی زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے ، عمران خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان ان اضلاع کے پارٹی عہدیداران سے اسمبلیوں کی تحلیل پرمشاورت کریں گے اور ساتھ ہی اراکین اورعہدیداران سے اسمبلیوں کی تحلیل پر ان کی رائےمعلوم کریں گے۔

عمران خان زمان پارک میں مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ، اس کے علاوہ استعفوں، اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی ماہرین سےمزید مشاورت کریں گے

اس موقع پر زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ایوانوں سے نکلنے کے فیصلے کی توثیق کا اعلان کیا تھا۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں سے نجات کا واحد حل ہے، قوم عمران خان کی قیادت میں یکسو اور سیاسی منصوبہ عمل سے متفق ہے، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی فیصلہ کن برتری کیساتھ سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں