پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

موبائل ایپ سے رقم کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ ملنے پر شہری کا کمپنی پر 20 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موبائل ایپ سے رقم کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ ملنے پر شہری عدالت پہنچ گیا اور موبائل سم کمپنی پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شہری نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ شرقی کراچی میں درخواست دائر کردی۔

جس میں کمپنی پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور درخواست گزار نے چھ ماہ تک پیکیج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہری نے کمپنی کی موبائل ایپ کے ذریعے ویکلی پیکیج کے لیے 823 روپے ادا کیے، لیکن پیکیج فعال نہ ہوا۔

درخواست گزار کے مطابق کمپنی کے ریجنل آفس نے مسئلہ حل نہیں کیا اور قانونی نوٹس کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیکیج نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں خلل آیا اور صارف کے ہاتھ سے کلائنٹ اور فیس نکل گئی، نیز ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کر لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں