منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

‘ صارفین گیس بحران سے نمٹنے کی تیاری کرلیں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی ناردرن کمپنی نے موسم سرما میں صارفین کو گیس بحران سے نمٹنے کی تیاری کرنے کا کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی جانب کہا گیا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، صارفین گیس بحران سےنمٹنے کی تیاری کر لیں۔

ذرائع سوئی ناردرن کمپنی نے کہا ہے کہ کہ مقامی گیس ساڑھے 750ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے اور درآمدی آرایل این جی ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی کےلگ بھگ ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کی طلب میں اضافہ شروع ہوگیا ہے ، جس سے شارٹ فال اس سال بلند ترین سطح پرجائے گا۔

ذرائع کے مطابق گیس کی رسد 1700 ملین اور طلب 2500 ملین کیوبک سے زائد ہے، پنجاب اور کے پی میں گھریلو صارفین کو 3 اوقات میں گیس ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ صنعت اورکمرشل سیکٹر کو بھی گیس سپلائی مشکل ہو گی کیونکہ درآمد شدہ ایل این جی بہت مہنگی ہے آرڈر کم دیئے گئے۔

لاہور:سوئی ناردرن حکام نے چیمبر ز کو بحران سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چند سال میں ہمارے مقامی قدرتی ذخائر سے گیس ختم ہوجائے گی، اگر گیس کے نئے ذخائر دریافت کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں