تازہ ترین

مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطے

لاہور : مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کے لیے تیار کررہی ہے، یہ ارکان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کے سامنے مخالفت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایزسے رابطے کرلئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 25 ایم پی ایز کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، ارکان اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسمبلی تحلیل کی مخالفت کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 دسمبرکو یہ ارکان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کے سامنے مخالفت کریں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور پنجاب کے چند رہنماؤں کی رائے بھی تقسیم ہیں ، مرکزی قیادت اسمبلی کی فوری جبکہ چند صوبائی وزرا جنوری اور فروری میں تحلیل چاہتےہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی 5خواتین ایم پی ایز نے ن لیگ کے سابق وزیر سے ملاقات کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی لیگی ایم پی ایز کے ساتھ رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے ن لیگ کے 18 ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے ،رولز آف پروسیجر کے تحت تحریک عدم اعتماد کے لئے 18 ارکان کردار ادا نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -