منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

تبدیلی کنٹینرسے نہیں کام اورتجربے سے آتی ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم کسی اناڑی کو پاکستان نہیں دیں گے، تبدیلی کنٹینرز پر کھڑے ہوکر نہیں کام اور تجربے سے آتی ہے، سیاستدان طاہرالقادری کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کنٹینرز پر کھڑے ہوکر نہیں بلکہ کام اور تجربے سے آتی ہے، کامیاب قومیں دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں بنتیں، آج کاپاکستان دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے پاک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن بحال ہورہاہے، معیشت ترقی کررہی ہے، آج پاکستان کو یکجہتی اوراستحکام کی ضرورت ہے، دنیا کو2013میں مدت پوری کرکے بتادیا تھا کہ ہم مستحکم ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے پی اے ٹی کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری صاحب یہ سارے لوگ آپ کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، خود تو الیکشن کی تیاریاں کررہے ہیں اور آپ کو دھرنے کے چکر میں ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھر میں400سال کے کوئلے کے دخائر موجود ہیں، تھرمیں 5ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ آئیں لڑیں خوب لڑیں، دہشت گردی، غربت، پسماندگی سے لڑیں، بےیقینی پھیلائی گئی تو سمجھیں ہم خود اس ملک کا نقصان کرینگے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی وجہ پی ٹی آئی ارکان کا جواب دینا ہے، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی عمران خان کو ووٹ نہیں دیگی کیونکہ پی ٹی آئی والے سینیٹ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، اگر آپ میں دم ہے توالیکشن میں آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں